خبرنامہ انٹرنیشنل

شام میں امریکی و روسی بمباری سے17 بچوں سمیت 77 افراد ہلاک

دمشق:(اے پی پی) شام میں امریکی اتحادی فوج اور روسی جنگی طیاروں کی بمباری سے 17 بچوں سمیت 77 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ امریکی اتحادی فورسز نے شام کے صوبے حلب کے قصبے التخار میں بمباری کی، بمباری داعش کے ٹھکانے پر کی جانی تھی تاہم اس کا نشانہ حملے سے بچنے کی خاطر بھاگنے والے شہری بن گئے جس میں 11 بچوں سمیت 56 شہری ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے جن میں سے متعدد کی حالت نازک ہے۔ صوبہ حلب ہی کے قصبے اتاریب میں روسی جنگی طیاروں نے بمباری کی جس میں 6 بچوں سمیت 21 افراد ہلاک ہوئے۔ اس کے علاوہ امریکی حمایت یافتہ باغیوں کے گروپ نے منبج قصبے میں داعش کے ہیڈ کوارٹرز پر قبضہ کر لیا۔