خبرنامہ انٹرنیشنل

شام میں انتخابات کےانعقادتک ترک فوج وہاں سےنہیں جائےگی،ترک صدر

استنبول ۔(ملت آن لائن)ترک صدر رجب طیب اردوآن نے کہا ہے کہ ترک فوج شام میں انتخابات کے انعقاد سے پہلے وہاں سے واپس نہیں جائیں گی۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق استنبول میں ایک فورم سے خطاب کرتے ہوئے صدر اردوآن کا کہنا تھا کہ انتخابات کے بعد ہی ترکی شامی علاقوں کو ان کے اصل مالکان کے حوالے کرے گا۔ گزشتہ ماہ صدر ایردوآن نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ مذاکرات میں شام میں حکومتی اور باغیوں کے زیر قبضہ خطوں کے مابین غیر فوجی علاقوں کے قیام پراتفاق کیا تھا۔