خبرنامہ انٹرنیشنل

شام میں ایرانی فوج کی موجودگی برداشت نہیں، اسرائیلی وزیراعظم

شام میں ایرانی فوج کی موجودگی برداشت نہیں، اسرائیلی وزیراعظم
واشنگٹن:(ملت آن لائن) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ وہ شام میں ایران کی فوجی موجودگی کی اجازت نہیں دیں گے۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق اْنھوں نے یہ بات سبان فورم کو ایک پیغام میں کہی ۔ نیتن یاہو نے کہا کہ ہم ایسی حکومت کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے جواسرائیلی ریاست کو نیست و نابود کرنے پر تلی ہوئی ہو۔انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کی اجازت نہیں دیں گےکہ ایران شام میں فوجی طور پر موجود ہو، جیسا کہ اْس کی کوشش ہے، جس کا بیان کردہ واضح مقصد اسرائیل کو ختم کرنا ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کا یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب چند روز قبل اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے دمشق کے باہراڈے پر حملہ کیا تھا۔