خبرنامہ انٹرنیشنل

شام میں باغیوں کا حملہ، 7 روسی طیارے اور اسلحہ ڈپو تباہ

شام میں باغیوں

شام میں باغیوں کا حملہ، 7 روسی طیارے اور اسلحہ ڈپو تباہ

ماسکو:(ملت آن لائن) شام میں فضائی اڈے حميميم پر باغیوں کی گولہ باری سے روس کے کم از کم 7 جنگی طیارے اور اسلحہ ڈپو تباہ جبکہ دس سے زائد افراد بھی زخمی ہوگئے ہیں۔روسی خبررساں ادارے کے مطابق باغیوں کی جانب فضائی اڈے پر کئے گئےحملے میں کم سے کم 7 طیارے تباہ ہوئے جبکہ عملے کے دس سے زائد افراد بھی زخمی ہوئے۔ تباہ ہونے والے طیاروں میں چار سکھوئی 24 بمبار،شام میں باغیوں کا حملہ، 7 روسی طیارے اور اسلحہ ڈپو تباہ دو سکھوئی 35 S لڑاکا جبکہ ایک An-72 ٹرانسپورٹ طیارہ شامل ہیں۔ طیاروں کے علاوہ اسلحے کا ایک ڈپو بھی تباہ کیا گیا2015 میں روس کی جانب سے شام میں فضائی حملوں کی مہم کے آغاز کے بعد سے عسکری ساز و سامان کی مد میں اٹھایا جانے والا یہ سب سے بڑا روسی نقصان ہے۔ حملے میں دس سے زیادہ عسکری اہل کار بھی زخمی ہوئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی شام کے نواحی علاقےمیں ایک روسی فوجی ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے تھے۔

……………………….

اس خبر کو بھی پڑھیے… ترک صدر اردوان کل پیرس جائیں گے

انقرہ: (روزنامہ دنیا)دورہ فرانس کے دوران ترک صدر طیب اردوان اپنے فرانسیسی ہم منصب امانوئل میکرون سے اہم مذاکرات کریں گے۔ یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے ترکی نے تازہ کوششیں شروع کر دی ہیں۔ اس مقصد کے لیے ترک صدر اردوان جمعے سے فرانس کا دورہ شروع کریں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک صدر دورہ فرانس کے دوران اپنے فرانسیسی ہم منصب امانوئل میکرون سے اہم مذاکرات کریں گے۔ دونوں صدور ملاقات میں شامی تنازعے کے علاوہ دو طرفہ اقتصادی تعاون پر بھی بات چیت کریں گے۔ یاد رہے کہ 2017ء میں ترکی اور یورپی یونین کے تعلقات کشیدہ رہے تاہم اب صدر اردوان نئے سال کے آغاز پر تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔