خبرنامہ انٹرنیشنل

شام میں ترک فضائیہ کے حملے میں34داعش جنگجو ہلاک ، حملے میں ڈرونز کا بھی استعمال کیا گیا

انقرہ / دمشق(آئی این پی )ترک فوج نے شام میں فضائی حملے میں34داعش جنگجوؤں کو ہلاک کردیا ،فضائی حملے میں ڈرونز کا بھی استعمال کیا گیا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق ترجمان ترکش فوج نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہو ئے بتایا کہ داعش کی جانب سے مسلسل راکٹ حملوں کے جواب میں یہ کارروائی عمل میں لائی گئی ،جوابی حملے کا مقصد جنوبی ترکی کے سرحدی ٹاؤن کلس کو محفوظ بنانا ہے جو گزشتہ کچھ عرصے سے داعش کی جانب سے راکٹ حملوں کی زد میں تھا۔تر جمان کے مطابق ترکش آرمی نے جوابی کارروائی شام کے ان علاقوں میں کی جہاں داعش نے کنٹرول حاصل کر کے مقامی افراد کا قتل عام شروع کردیا تھا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ترکش فوج کی جوابی کارروائی میں 34داعش جنگجوؤں کو ہلاک کردیا گیاجبکہ ترکی پر راکٹ حملوں اور فائرنگ کے لئے بنائے گئیپانچ مورچے بھی تباہ کر دیئے گئے۔ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ داعش کیخلاف ایسی جوابی کارروائیوں کی زیادہ سے زیادہ ضرورت ہے جس سے داعش کو کمزور کیا۔