دمشق:(اے پی پی) شام کے صوبے حلب میں جاری لڑائی کے باعث 50 ہزار افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں ، رواں ماہ شروع ہونے والی لڑائی میں اب تک 500 سےزائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔بین الاقوامی امدادی ادارے آئی سی آر سی نے کا کہنا ہے کہ شام کے صوبے حلب میں جاری لڑائی سے 50 ہزار افراد کی نقل مکانی سے انسانی بحران پیدا ہو رہا ہے ، حلب شہر میں پانی کی بھی شدید قلت ہے اور رسد کی فراہمی کے راستے بھی بند ہیں جس سے مقامی افراد بے حد دباؤ میں ہیں ، خوارک ، پانی اور پناہ گاہ کے بغیر نقل مکانی کرنےوالے افراد انتہائی مشکل حالات میں گزارہ کر رہے ہیں ۔اقوام متحدہ کے مطابق حلب میں حکومتی محاصرے کے بعد تقریبا تین لاکھ افراد کے لیے رسد کی فراہمی منقطع ہے ۔