خبرنامہ انٹرنیشنل

شام میں جنگ بندی، روس اور امریکا کے متضاد دعوے

ماسکو :(اے پی پی) ا مریکا اور روس کی طرف سے شام میں خانہ جنگی کی روک تھام اور جنگ بندی کے قیام کی کوششوں کے بارے میں متضاد بیانات سامنے آئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر براک اوباما کا کہنا ہے کہ شام کے تنازع کے حوالے سے واشنگٹن ماسکو کیساتھ ہم آہنگی پیدا کرنے میں ناکام رہا ہے جبکہ دوسری طرف روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا دعویٰ ہے کہ امریکا اور روس شام کے تنازعہ کے حل کے حوالے سے کئی نکات پر متفق ہوچکے ہیں۔العربیہ ٹی وی کے مطابق امریکی صدر براک اوباما کا ایک بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا کہ شام کے تنازع پرماسکو اور واشنگٹن کے درمیان گہرے اختلافات موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان اعتماد کے فقدان کے باعث تنازع کے حل کے لیے ہم آہنگی پیدا نہیں ہوسکی ہے۔صدر اوباما کا کہنا تھا کہ میں نے واضح کردیا ہے کہ شام میں نہتے شہریوں کا قتل عام اب بند ہونا چاہیے۔