خبرنامہ انٹرنیشنل

شام میں جنگ بندی پرہفتےسےعملدرآمد ہوگا

دمشق: (اے پی پی)شام میں جنگ بندی پر ہفتے سے عملدرآمد ہوگا،شام نے معاہدے پر عمل کرنے کا اشارہ دے دیا،امریکا کا کہنا ہے کہ جنگ بندی نہ ہوئی تو شام کو متحد رکھنا ناممکن ہوجائے گا۔شامی حکومت نے عالمی طاقتوں کے جنگ بندی کے معاہدے پر عملدرآمد کا اشارہ دیا ہے،دوسری جانب دارالحکومت دمشق میں قیام امن کیلئے معاہدے پر انتہائی مسرت کا اظہار کیا گیا۔شامی صدر نے کہا ہے کہ وہ جنگ بندی پر عمل کرنے کے پابند ہیں، جبکہ حزب اختلاف کے گروپ اب بھی حلب سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سرکاری فوج پر گولاباری جاری رکھے ہوئے ہیں۔معاہدے کے تحت شامی فوج القاعدہ اور داعش سے منسلک النصرہ فرنٹ کے خلاف کارروائی جاری رکھے گی،دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے واشنگٹن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب دیر ہوچکی ہے،،شام میں جنگ بندی نہ ہوئی تو ،ملک کو متحد رکھنا ناممکن ہوجائے گا۔