خبرنامہ انٹرنیشنل

شام میں جنگ بندی کا آغاز (آج )رات ہو گا، اقوام متحدہ

دمشق ۔(اے پی پی) شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے کہا ہے کہ ہفتے کی رات سے شام میں جنگ بندی کا آغاز ہو جائے گا۔شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے سٹافن ڈی مسٹورا نے جمعہ کو ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے بات چیت میں کہا کہ میونخ اجلاس میں حالیہ سمجھوتے کے بعد شام میں آج (ہفتے کی) رات سے جنگ بندی شروع ہو جائے گی۔ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق سٹافن ڈی میسٹورا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور شام میں جنگ بندی کے قیام اور سیاسی عمل میں مدد دینے میں ایران کے تعمیری کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام کے حامی ان تمام ممالک کا اس ملک میں پائیدار جنگ بندی میں مدد دینے میں اہم کردار ہے کہ جنھوں نے حالیہ میونخ اجلاس میں شرکت کی ہے۔