خبرنامہ انٹرنیشنل

شام میں حملوں میں شدت پرعرب لیگ کاانتباہ

قاہرہ۔:(اے پی پی) شام میں دہشت گردوں کے حملوں میں شدت آنے کے بارے عرب لیگ نے خبردار کیا ہے کی اسکے ہولنک نتایج برآمد ہونگے۔ شام میں دہشت گردوں کے حملوں میں شدت آنے کے بعد عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل نبیل العربی نے ایک بیان میں ان حملوں کے نتائج کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ انہوں نے شام میں موجود تمام متحارب فریقوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جنگ بندی جاری رہنے کی غرض سے، اقوام متحدہ کی نگرانی میں جنیوا امن مذاکرات کے دوبارہ شروع کئے جانے کے لئے حالات فراہم کرنے کی کوشش کریں۔ نبیل العربی نے اسی طرح اس بیان میں شام کے دو شہروں طرطوس اور جبلہ میں عام شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بناء ے جانے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات شام میں جنگ بندی کے ناکام ہونے کا سبب بن سکتے ہیں۔