خبرنامہ انٹرنیشنل

شام میں حملے کئے جائیں گے، فرانسیسی صدر

شام میں حملے کئے

شام میں حملے کئے جائیں گے، فرانسیسی صدر

پیرس؛ (ملت آن لائن) فرانس کے صدر ایمانویل ماکرون نے کہا ہے کہ شامی حکومت کی طرف سے اپنے شہریوں کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے شواہد سامنے آنے پر شام میں ان مقامات کو نشانہ بنایا جائے گا جہاں سے یہ کیمیائی حملے کئے گئے یا جہاں ان کی منصوبہ بندی کی گئی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر نے کہا کہ تاحال فرانس کی مسلح افواج کے پاس ایسا کوئی ثبوت موجود نہیں کہ شامی صدر بشارالاسد نے اپنے شہریوں کے خلاف ممنوعہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی اولین ترجیح دہشت گردوں کے خلاف کارروائی ہے تاہم شامی حکومت کی طرف سے اپنے شہریوں کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے شواہد سامنے آنے کے بعد وہ شام پر حملوں کا حکم دینے میں کوئی دیر نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ شام کی حکومت کو باالآخر عالمی انصاف کے سامنے جواب دہ ہونا پڑے گا۔انہوں نے اس موقع پر شام کی صورتحال پر غور کے لئے اجلاس بلانے کا مطالبہ بھی کیا اور کہا کہ ان کے پاس اس حوالے سے کئی تجاویز بھی موجود ہیں تاہم انہوں نے ان تجاویز کی تفصیل نہیں بتائی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ذاتی وکیل کا اداکارہ سٹیفنی کلفورڈ کو ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر ادائیگی کا اعتراف
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ذاتی وکیل نے فحش فلموں میں کام کرنے والی اداکارہ سٹیفنی کلفورڈ کو ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر ادائیگی کا اعتراف کر لیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس اداکارہ نے موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ناجائز تعلقات کا دعویٰ کیا تھا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ذاتی وکیل ڈونلڈ کوہن نے معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کو جاری کئے گئے ایک بیان میں اعتراف کیا کہ انہوں نے سٹیفنی کلفورڈ جو فلمی دنیا میں سٹارمی ڈینیئلز کے نام سے مشہور ہیں، کو اپنی جیب سے یہ رقم ادا کی تھی جو انہیں واپس نہیں کی گئی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ ادائیگی قانونی تھی۔ ڈونلڈ کوہن نے اداکارہ کو مذکورہ رقم کی ادائیگی کی وجوہات بتانے سے انکار کیا ہے۔