خبرنامہ انٹرنیشنل

شام میں خونریزی کا فوری خاتمہ کریں، پوپ فرانسس کی اپیل

شام میں خونریزی کا فوری خاتمہ کریں، پوپ فرانسس کی اپیل

روم:(ملت آن لائن) عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے دنیا بھر کے رہنماؤں سے اپیل کی ہے کہ وہ شام میں خونریزی کے فوری خاتمے کے لیے اقدام کریں۔ اٹلی کے شہر میں سینٹ پیٹرز اسکوائر میں عیسائایوں کے مذہبی تہوار کے حوالے سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ شام کے عوام بظاہر نہ ختم ہونے والی جنگ سے تھک چکے ہیں۔ پوپ فرانسس نے اپنے خطاب میں انسانی حقوق کے قوانین اور پناہ گزینوں کے مسائل پر بھی زور دیا اور کہا کہ دو روز میں غزہ میں 15 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں۔
شام میں کیمیائی ہتھیار کا استعمال سنجیدہ نوعیت کا جرم ہے، سلامتی کونسل نوٹس لے: اقوام متحدہ
انہوں نے کہا کہ عیسائی پیغام کی طاقت نے پسماندہ لوگوں کو امید کی کرن دی ہے، 2013 میں بھی پوپ نے مغرب کی جانب سے وہاں کی جانے والی فوجی مداخلت کی مذمت کی تھی۔ پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ آج دنیا بھر میں امن کا پیغام پہنچانے کی ضرورت ہے، ہم سرزمین مقدس میں مفاہمت چاہتے ہیں، ہم یمن کے نہتے لوگوں اور تمام مشرق وسطیٰ مین جاری شورش کا خاتمہ چاہتے ہیں تاکہ تقسیم اور تشدد پر مکالمہ اور باہمی عزت غالب آئے۔ پوپ نے شمالی کوریا و جنوبی کوریا کے تعلقات کے بارے میں کہا کہ امید ہے کہ مذاکرات سے اس جذیرہ نما میں طویل عرصے سے جاری کشیدگی کا خاتمہ ہوگا اور امن و یگانگت کو فروغ ملے گا۔