خبرنامہ انٹرنیشنل

شام میں داعش کے جنگجوؤں نے ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے 8 ساتھیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

دمشق ۔ (اے پی پی) شام میں داعش کے جنگجوؤں نے ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے اپنے 8 ساتھیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد گروہ داعش نے شام کے علاقے رقہ میں میدان جنگ سے بھاگنے کی کوشش کرنے والے اپنے آٹھ ساتھیوں جن کا تعلق ہالینڈ سے بتایا جا رہا ہے انہیں قتل کر دیا ہے۔ شام کے شمال مشرق میں واقع رقہ کا علاقہ دہشت گرد گروہ داعش کا سب سے بڑا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ ہالینڈ کے انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹ کے مطابق پچاس عورتوں سمیت ہالینڈ کے دو سو شہری عراق اور شام میں دہشت گرد گروہ داعش میں شامل ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ عالمی شدت پسند تنظیم داعش تھوڑے عرصے کے بعد اپنے ہی جنگجوؤں کو جنگ سے بھاگنے اور جاسوسی وغیرہ جیسے بہانوں کے ذریعے موت کے گھاٹ اتارتی رہتی ہے۔