دمشق/تہران(آئی این پی )شام کے شہر حلب کے شمال میں دو قصبوں پر حملے کی کارروائی میں بریگیڈ کمانڈر سمیت ایرانی پاسداران انقلاب کے 24 ارکان ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام کے شہر حلب کے شمال میں دو قصبوں پر حملے کی کارروائی میں ایرانی پاسداران انقلاب کے 24 ارکان ہلاک ہوگئے۔ شامی حکومت نواز قصبوں “نبل” اور “الزہراء ” میں آپریشن کے دوران مارے جانے والوں میں، ایرانی شہر نیشاپور میں پاسداران انقلاب کی آرمرڈ بریگیڈ 21 کے کمانڈر میجر جنرل محسن قاجاریان بھی شامل ہیں۔ایرانی پاسداران انقلاب کے زیرانتظام زمینی فوج کے سربراہ محمد پاکپور نے ایک سرکاری بیان میں قاجاریان کی موت پر تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔ پاکپور کے مطابق محسن قاجاریان “شام کی سرکاری فوج کی معاونت اور دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں ایک مشاورتی مشن کے دوران ہلاک ہوئے۔”فارس” نیوز ایجنسی کے مطابق ان نئی ہلاکتوں میں ایرانی شہر قم میں آرمرڈ بریگیڈ 17 سے تعلق رکھنے والے پاسداران انقلاب کے دو افسران محمد حسین سراجی اور سجاد روشنائی بھی ہیں جو لڑائی کے دوران مارے گئے۔ان کے علاوہ 7 دیگر ارکان کو بھی اپنی جانوں سے ہاتھ دھونے پڑے۔ ان کے نام رضا عادلی، علی حسین کاھکش، علی رضا حاجی وند، فیروز حمیدی زادا، محمد ابراہیم توفیقیان، مرتضی ترابی اور جواد محمدی ہیں۔ایرانی ایجنسیوں نے بتایا ہے کہ ان افراد میں سے اکثریت کا تعلق باسیج فورس کے زیرانتظام یونٹ “فاتحن” سے ہے۔ ان کو متعدد فوجی تربیتوں کے مکمل کرنے کے بعد شام بھیجا گیا تھا۔یاد رہے کہ پاسدران انقلاب اور شیعہ افغان اور عراقی ملیشیائیں انقلابیوں کی بریگیڈز کے ساتھ سخت لڑائی کے بعد، حلب کے شمال میں واقع دو قصبوں نبل اور الزہراء میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئیں تھیں۔ اس دوران روسی طیاروں کے شدید حملوں کا سلسلہ جاری بھی جاری رہا