خبرنامہ انٹرنیشنل

شام میں روسی طیاروں کی بمباری، 34 افراد ہلاک

شام میں روسی طیاروں کی بمباری، 34 افراد ہلاک
دمشق:(ملت آن لائن) روسی طیاروں نے شام میں داعش کے زیرِ قبضہ الشفا قصبے پر بمباری کی ہے جس سے جنگجوؤں کے زیرِ قبضہ علاقوں میں رہائش پذیر متعدد عام شہری بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ سرئین آبزرویٹری کے مطابق بمباری صوبہ دیر الزور کے کے مشرقی علاقے میں ہوئی ہے جہاں اب بھی داعش کے جنگجو موجود ہیں۔ دیر الزور صوبے کا 90 فیصد سے زائد علاقہ داعش کے قبضے سے چھڑوا لیا گیا ہے۔