خبرنامہ انٹرنیشنل

شام میں روسی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دو پائلٹ ہلاک

شام میں روسی

شام میں روسی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دو پائلٹ ہلاک

شام(ملت آن لائن)شام کی ہاما ایئر فیلڈ پر روس کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے دو پائلٹ ہلاک ہوگئے۔روس کی وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ شام میں ایم آئی 24 ہیلی کاپٹر حادثے میں دو پائلٹ ہلاک ہو گئے ہیں۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق ہیلی کاپـٹر کو حادثہ تیکنیکی وجوہات کی بناء پر پیش آیا اور یہ حادثہ 31 دسمبر کو پیش آیا۔روسی حکام کے مطابق حادثے میں ایک ٹیکنیشن زخمی بھی ہوا جسے طبی امداد کے لیے کھمیمم ایئربیس منتقل کر دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ روس نے ستمبر 2015 میں شامی صدر بشار الاسد کی حمایت میں داعش اور دیگر شدت پسند گروپوں کے خلاف فضائی آپریشن شروع کیا تھا جو دسمبر 2017 تک جاری رہا۔گزشتہ برس دسمبر میں روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے شام میں کھمیمم ایئربیس کا دورہ کیا تھا اور اس دوران انہوں نے شام سے روسی افواج کے انخلاء کا اعلان کیا تھا۔روس کے وزارت دفاع کے مطابق شام میں فضائی آپریشن کے دوران داعش اور دیگر شدت پسند گروپوں کے 60 ہزار دہشت گردوں کا خاتمہ کیا گیا۔