خبرنامہ انٹرنیشنل

شام میں صورت حال مزید بگڑسکتی ہے: بان کی مون

اقوام متحدہ :(اے پی پی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ شامی امن مذاکرات کے لیے اگرچہ ابھی مناسب وقت نہیں ہے تاہم اگر جلد ایک سنجیدہ معاہدہ نہ کیا گیا تو شام میں صورت حال مزید بگڑ سکتی ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق بان کی مون نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شام کے لیے ان کے نمائندہ خصوصی سٹافن ڈی مِستورا نے مذاکرات کے تیسرے راؤنڈ کے لیے کوئی تاریخ طے نہیں کی کیونکہ اس کے لیے ابھی وقت مناسب نہیں ہے۔ بان کی مون نے شامی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مشکلات میں گھِرے شامی شہریوں تک امداد کی فراہمی کی راہ میں رکاوٹیں دْور کرے۔