خبرنامہ انٹرنیشنل

شام میں فوجیوں کی ہلاکتوں کا بدلہ لیں گے، ترک وزیراعظم

انقرہ:(ملت+اے پی پی) ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے پڑوسی ملک شام میں اپنے تین فوجیوں کی ہلاکتوں کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔بن علی یلدرم نے انقرہ میں ایک نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ تین فوجی گذشتہ روز شام میں ایک حملے میں جان کی بازی ہار گئے ہیں۔اس سے یہ واضح ہے کہ کچھ لوگ ترکی کی داعش کے خلاف جنگ پر خوش نہیں ہیں۔اس حملے کا یقینی طور پر بدلہ لیا جائے گا۔قبل ازیں ترک فوج نے شام کے ایک مشتبہ فضائی حملے میں تین فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاع دی تھی۔ترکی کی جنگ زدہ پڑوسی ملک میں تین ماہ قبل فوجی مداخلت کے بعد سے شامی حکومت کی فورسز کے ہاتھوں یہ پہلی ہلاکتیں ہیں۔