خبرنامہ انٹرنیشنل

شام میں فوجی مداخلت جاری رکھیں گے:ایران کا اعلان

تہران (آن لائن) ایران نے ایک بار پھر زور دیکر کہا ہے کہ وہ شام کے شمالی شہر حلب کو باغیوں کے قبضے سے چھڑانے تک فوجی مداخلت کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ ایرانی وزیردفاع حسن دھقان نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ شام کے شمالی شہر حلب کے وہ علاقے جہاں دہشت گردوں کا کنٹرول ہے کی آزادی مزاحمتی قوتوں کا مرکزی ہدف ہے۔ جب تک دہشت گردوں کے زیرقبضہ علاقے آزاد نہیں کرائے جاتے حلب میں جنگ جاری رہے گی اور ایران اپنے حامیوں کی مدد جاری رکھے گا۔ایرانی وزیر دفاع نے شام اور عراق میں فوجی مداخلت کا جواز بیان کرتے ہوئے کہا کہ السامی دنیا کا ایک حصہ عراق اور شام اس وقت دہشت گردوں کی زد میں ہے اور ہم وہاں کے عوام کو بچانے کے لیے کوشاں ہیں۔ شام میں اور عراق میں ہم اپنے عسکری مشیران بھجواتے رہیں گے۔ ہم سے جو بھی ہوا شامی بھائیوں کی مدد کریں گے کیونکہ اسلام اور مسلم اکثریتی علاقے ہمارے لیے نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔ادھر ایرانی وزارت خارجہ کے معاون برائے عرب و افریقی امور حسین امیر عبداللھیان نے غیر ملکی خبررساں ادارے کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ شام اور عراق میں ان کی فوجوں کی روانگی دہشت گردی کے خلاف جنگ کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم شام اور عراق میں دہشت گردی کے خلاف اپنے حامیوں کی مدد نہ کرتے تو مغربی ایشیا کا کوئی خطہ محفوظ نہ رہتا۔۔#/s#