خبرنامہ انٹرنیشنل

شام میں فوجی ہیڈ کوارٹرکی عمارت میں دھماکا، 40 اہلکارہلاک

دمشق:(اے پی پی) شام کے شہر حلب میں سرنگ میں دھماکے سے فوجی ہیڈ کوارٹر کی عمارت زمین بوس ہوگئی جس کے نتیجے میں 40 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ شام کے شہر حلب میں باغیوں نے فوجی ہیڈکوارٹر کے نیچے موجود سرنگ کو دھماکا خیز مواد لگا کر اڑادیا جس کے نتیجے میں 40 فوجی ہلاک ہوگئے۔ شام میں کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہےکہ سرنگ کے اوپر شامی صدر بشارالاسد کے حامی جنگجو اور حکومتی فوجیوں کے اہم ہیڈکوارٹر کی عمارت تھی جو دھماکے کے بعد مکمل طور پر زمین بوس ہوگئی۔ 2011 سے شام میں شروع ہونے والی خانہ جنگی کے باعث اب تک 2 لاکھ 80 ہزارسے زائد افراد مارے جاچکے ہیں جب کہ لاکھوں افراد اپنے گھروں کو چھوڑ کر یورپی ممالک کی جانب ہجرت پر مجبور ہیں۔