خبرنامہ انٹرنیشنل

شام میں قیام امن کے حوالے سے پیش رفت نہ ہونا امریکا اور روس دونوں کے حق میں بہتر نہیں:اوباما

واشنگٹن :(اے پی پی)امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ اگر امریکا اور روس میں ہم آہنگی نہ ہوئی تو جنگ سے متاثرہ ملک شام میں قیام امن کے حوالے سے پیش رفت مشکل ہو گی۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر اوباما اور پیوٹن کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت پر ہوئی ہے جس میں انہوں اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کو بتایا ہے کہ شام مزید تیزی سے مشکلات میں گھِرتا چلا جا رہا ہے اگر ان کے درمیان معاملے پر ہم آہنگی نہ ہوئی تو شام آگے نہیں بڑھ سکے گا ۔ اوباما کا کہنا تھا کہ اگر ایسا ہوا تو یہ امریکا اور روس دونوں کے حق میں بہتر نہیں ہو گا۔