ماسکو ۔(ملت+اے پی پی) روسی حکومت نے کہا ہے کہ شامی خانہ جنگی کے خاتمے کی خاطر وہ نئے مذاکراتی عمل کے حق میں ہے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں کہا گیا اس تناظر میں روسی حکومت چار ملکی مذاکرات کی حمایت کرتی ہے، جس میں روس کے علاوہ ترکی، فرانس اور جرمنی کے نمائندے بھی شامل ہوں۔ سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ ان چاروں ممالک کے نمائندے جلد ہی استنبول میں ملاقات کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ شام میں جاری سات سالہ خانہ جنگی کے نتیجے میں ساڑھے تین لاکھ سے زائد افراد لقہ اجل بن چکے ہیں۔