خبرنامہ انٹرنیشنل

شام میں مزید حملے کئے جائیں گے،امریکی صدرنے کانگریس کوآگاہ کردیا

واشنگٹن (ملت آن لائن + آئی این پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شام پر مزید حملے کئے جائیں گے۔ انہوں نے کانگریس کو خط کے ذریعے آگاہ کردیا۔ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکلی ہیلی کہتی ہیں صدر دمشق پرمزید حملوں پر غور کررہے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خط میں کانگریس کو شام میں کئے گئے میزائل حملوں سے متعلق آگاہ کیا۔ انہوں نیکہا کہ شام میں نہتے شہریوں کا مزید قتل عام برداشت نہیں کیا جائیگا۔ بشارالاسد کو سزا دینے کیلئے مزید حملے کئے جائیں گے۔ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نینیویارک میں امریکی ٹی وی سیگفتگو میں کہاکہ ڈونلڈ ٹرمپ شام میں مزید حملے کریں گے۔ایران کے صدر حسن روحانی نے شامی ہم منصب بشار الاسد کو ٹیلیفون کرکے امریکی میزائل حملے کی مذمت کی۔ ایرانی صدر نے روسی ہم منصب ولادی میرپیوٹن کو بھی ٹیلیفون کیا۔ دونوں رہنماں نے امریکا کی جانب سے آئندہ ریڈ لائن کراس کرنے پر جواب دینے کا فیصلہ کیا۔