خبرنامہ انٹرنیشنل

شام نے اسرائیلی جنگی طیارے کو مار گرایا ، اسرائیل کی تصدیق

شام نے اسرائیلی جنگی

شام نے اسرائیلی جنگی طیارے کو مار گرایا ، اسرائیل کی تصدیق

تل ابيب:(ملت آن لائن) اسرائیل کا کہنا ہے کہ شام کی سرکاری افواج نے ہمارا ایک جنگی جہاز مار گرایا ہے تاہم طیارے میں موجود دونوں پائلٹ بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ اسرائیل نے تصدیق کی ہے کہ شامی افواج کی جانب سے ان کا ایک جنگی طیارہ ایف 16 تباہ کیا گیا ہے تاہم طیارے میں موجود دونوں پائلٹ بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے اور معمولی زخمی ہوئے جن کا علاج جاری ہے۔
شامی باغیوں نے روس کاجنگی جہاز مار گرایا
اسرائیل وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگی طیارہ شام میں موجود اپنے ہدف کو نشانہ بنارہا تھا جہاں سے اسرائیلی سرزمین کے اندر ڈرون طیارہ بھیجا گیا تھا اور اس ڈرون طیارے کو مار گرایا گیا تھا۔ اسرائیلی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ہمارے ایک جنگی ہیلی کاپٹر نے ڈرون کو نشانہ بنایا تھا جو اسرائیل کی حدود میں داخل ہوچکا تھا، شمالی اسرائیل کے شہروں میں خطرے کے سائرن بھی بجائے گئے تھے جب کہ سرحدی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاعات بھی ملی تھیں، اور جب تحقیقات کی گئیں تو ڈرون کی شناخت ہوگئی کہ اسے شام سے چھوڑا گیا تھا، جواب میں اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے بھی شام کے اندر اس جگہ کو نشانہ بنایا تاہم شامی فورسز نے ہمارے جنگی طیارے کو ہدف بنا کر تباہ کردیا۔