خبرنامہ انٹرنیشنل

شام پر حملہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کا دیوالیہ ہو جانے کی علامت ہے، ڈاکٹر علی اکبر صالحی

شام پر حملہ

شام پر حملہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کا دیوالیہ ہو جانے کی علامت ہے، ڈاکٹر علی اکبر صالحی

تہران (ملت آن لائن+اے پی پی) ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ شام پر امریکی حملہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کے سیاسی طور پر دیوالیہ ہو جانے کی علامت ہے۔ڈاکٹر علی اکبر صالحی نے صحافیوں سے گفتگو میں شام پر امریکی جارحیت کے بارے میں کہا کہ اس حملے نے اس بات کو ثابت کر دیا کہ امریکا اور اس کے اتحادی جرم کے مرتکب ہوئے ہیں اس لئے کہ ان کے اقدام کا ان کے پاس کوئی قانونی جواز نہیں تھا۔علی اکبر صالحی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکا اور اس کے اتحادی ممالک متضاد بیانات دیتے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا و مغربی حکمرانوں کی پالیسیاں غیر منطقی، ظالمانہ اور وحشیانہ ہیں