خبرنامہ انٹرنیشنل

شام پر ٹرمپ کی ٹیم سے رابطہ کر رہے ہیں، روسی اہل کار

ماسکو: (ملت+اے پی پی) ایک روسی اہل کار نے کہا ہے کہ کہ شام کے معاملے کو زور غور لانے کے لیے روس نے امریکہ کے منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے نمائندوں کی ٹیم کے ساتھ رابطے جاری کیے گئے ہیں۔روسی خبر رساں ادارے نے معاون وزیر خارجہ، میخائیل بوگناڈوف نے ماسکو میں صحافیوں کو بتایا کہ پہلے ہی ہم ایسے لوگوں کے ساتھ رابطے میں ہیں جو نئے صدر کی معاونت کر سکتے ہیں۔بوگناڈوف نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ سبک دوش ہونے والی اور نئی آنے والی انتظامیہ اس نکتے سے ابتدا کرے گی کہ روس کے بغیر شامی مسئلہ کا حل ممکن نہیں، ہم اس کے آغاز کے لئے تیار ہیں۔