خبرنامہ انٹرنیشنل

شام کا بحران سیاسی انداز میں ہی حل ہو سکتا ہے، روس

ماسکو: (ملت+اے پی پی) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے شام کے بحران کے سیاسی حل پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حلب سے مسلح افراد کا انخلا دو تین روز میں مکمل ہو جائے گا۔جمعرات کو ماسکو میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سرگئی لاؤروف نے کہا کہ شام میں ہتھیار ڈالنے والے مسلح مخالفین کو محفوظ انخلا کی لازمی ضمانت فراہم کی جائے گی۔ انہون نے کہا کہ ہتھیار ڈالنے والے مسلح شام مخالفین، مقررہ راہداری کے ذریعے حلب سے باہر جا سکتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حلب سے مسلح مخالفین کا انخلا، دو سے تین روز کے اندر مکمل ہو جائے گا۔ روس کے وزیر خارجہ نے ایک بار پھر یہ بات زور دیکر کہی کہ شام کا بحران صرف اور صرف سیاسی طریقے سے ہی حل ہو گا۔