خبرنامہ انٹرنیشنل

شام کی صورتحال پر بان کی مون کا اظہار تشویش

اقوام متحدہ:(اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے شام میں تشدد جاری رہنے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بان کی مون نیجو آسٹریا کے کئی دورے پر ہیں، آسٹریا کے وزیر خارجہ سباسٹین کورٹس سے ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام میں عام شہریوں کی حفاظت مذاکرات کا اصلی محور اور مرکزی نقطہ ہونا چاہیے۔بان کی مون نے بحران شام کے تمام فریقوں سے جنگ بندی اور امن مذاکرات کی پابندی اور احترام کرنے کی اپیل کی اور شام میں تشدد جاری رہنے پر تشویش کا اظہار کیا۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اس بات پر زور دیا کہ شام میں جنگ بندی جاری رہنی چاہیے اگر ایسا نہ ہوا تو شام کے متاثرہ عوام تک انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی تقسیم کا کام انتہائی مشکل ہو جائے گا۔