خبرنامہ انٹرنیشنل

شام کی فوج نے حملے کے دوران کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ۔ 22 اکتوبر (ملت + اے پی پی) اقوام متحدہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ شام کی فوج نے گزشتہ سال ایک گاؤں پر حملے کے دوران کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا تھا۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ بات اقوام متحدہ کے ماہرین کی ایک رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ یہ رپورٹ گزشتہ روز سلامتی کونسل میں پیش کی گئی۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مارچ 2015ء میں اومناس گاؤں پر حملے کے دوران فوج نے کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ تاہم اس رپورٹ میں صوبہ عدلیب اور صوبہ حما میں 2014ء میں ہونے والے اس نوعیت کے حملوں کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں دی گئی ہے اور نہ ہی ذمہ داروں کا تعین کیا گیا ہے۔