خبرنامہ انٹرنیشنل

شام کےکئی سو پناہ گزین مقدونیا میں داخل ہونے میں کامیاب

دمشق:(اے پی پی)شام کے کئی سو پناہ گزین یونان سے مقدونیا میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے، پناہ گزین سرحد پر لگی باڑ میں راستہ نکال کر مقدونیا میں داخل ہوئے۔ یونان سے تقریباً ایک ہزار پناہ گزین یونان میں کیمپ سے نکل کر ایک دریا عبور کرکے مقدونیا میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے،اطلاعات کے مطابق سرحد عبور کرنے والے پناہ گزینوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں،حال ہی میں ترکی اور یورپ کے درمیان ایک معاہدے طے پایا ہے۔ جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ترکی کے راستے یونان میں داخل ہونے والے پناہ گزینوں کو واپس بھیج دیا جائے گا، یاد رہے کہ شام افریقہ اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے کئی لاکھ مہاجرین ترکی سے بلقان کے راستے جرمنی، سویڈن اور دوسرے یورپی ممالک میں موجود ہیں۔