خبرنامہ انٹرنیشنل

شام کے علاقے عفرین میں جھڑپوں کے دوران 8 ترک فوجی ہلاک،13 زخمی

شام کے علاقے عفرین میں جھڑپوں کے دوران 8 ترک فوجی ہلاک،13 زخمی

انقرہ:(ملت آن لائن) شام کے شمالی علاقے عفرین میں جھڑپوں کے دوران 8 ترک فوجی ہلاک جب کہ 13 زخمی ہوگئے۔ شام کے شمالی علاقے عفرین میں کرد باغیوں سے جھڑپوں کے دوران 8 ترک فوجی ہلاک جب کہ 13 زخمی ہوگئے، ترک فوجی حکام کا کہنا ہے کہ زخمی فوجیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ ترک فوج پر حملے کے حوالے سے مزید معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔
عفرین میں ترک فوج کی کارروائی جاری
اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی شام میں کرد باغیوں کے خلاف کارروائی کے دوران ترکی کے 7 فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ باغیوں کی جانب سے ترک فوج کے ٹینک پر حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 5 ترک فوجی مارے گئے جب کہ ایک دوسرے حملے میں ترکی کے مزید 2 فوجی مارے گئے تھے۔
شام میں کرد باغیوں کے خلاف آپریشن میں 7 ترک فوجی ہلاک
واضح رہے کہ ترک فوج نے شام میں ’شاخ زیتون‘ کے نام سے فوجی آپریشن شروع کیا ہے، یہ کارروائی 20 جنوری کو شروع کی تھی جس پر اسے بین الاقوامی سطح پر دباؤ کا بھی سامنا ہے۔