نیویارک ۔(ملت آن لائن) یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسٹیفن دی میستورا نے کہا ہے کہ وہ نومبر 2018ء کو اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں میستورا نے کہا کہ وہ ذاتی وجوہات کی بناء پر شام میں اپنا مشن مزید جاری نہیں رکھ سکیں گے اور ائندہ ماہ ذمہ داری سے سبکدوش ہوجائیں گے۔ انہوں نے مذیدکہا کہ وہ آئندہ ہفتے اسد حکومت کی دعوت پر دمشق جائیں گے تاکہ نئے دستور کی تدوین کے لیے کمیٹی کی تشکیل پر غورکیا جاسکے۔خیال رہے کہ دی میستورا چار سال اور چارماہ سے شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ہیں۔