خبرنامہ انٹرنیشنل

شام کے مسلے کے حل کا دار و مدار تمام فریقوں کی دلچسپی پر ہے، روس

شام کے مسلے کے حل کا دار و مدار تمام فریقوں کی دلچسپی پر ہے، روس

ماسکو(ملت آن لائن) روس کے صدر والادیمیر پیوٹن سے آسٹریا کے چانسلر سباسٹین کرٹس کی ملاقات میں شام کے مسلے کے پر امن حل پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ماسکو میں آسٹریا کے چانسلر سباسٹین کرٹس کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر والادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ بحران شام کے حل کا دار و مدار مشکلات کے حل کے لیے تمام فریقوں کیمثبت رویّے اور دلچسپی پر ہے۔انہوں نے کہا کہ روس اس بات کی کوشش کر رہا ہے کہ شام میں کشیدگی اور لڑائیوں والے علاقوں کو حکومت شام اور جھڑپوں میں الجھے فریقوں کے درمیان تعاون کے میدان میں تبدیل کیا جائے۔روس کے صدر نے شام کی ارضی سالمیت کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم صورتحال کو شام میں سیاسی ڈائیلاگ اور نئے آئین کی تیاری کے مرحلے کی جانب لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔صدر ولادی میر پوتین نے منسک معاہدے کو بحران یوکرین کے حل کا مناسب راستہ قرار دیا۔مشرق وسطی کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے روسی صدر نے ایک بار پھر اپنے ملک کے اس موقف کا اعادہ کیا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی پابندی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالمی ادارے کے قائدانہ کردار میں اضافے کی ضرورت ہے۔