خبرنامہ انٹرنیشنل

شام کے چار شہروں میں دھماکے ، 38 افراد ہلاک

شام: (اے پی پی) شام کے چار شہر دھماکوں سے لرز اٹھے ۔ اڑتیس افراد ہلاک اور متعد زخمی ہوگئے ۔ شام کے حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں طرطوس ، حمص ، دمشق اور حساکہ میں مختلف جگہوں پر پانچ دھماکے ہوئے ۔ حمص اور حساکہ میں سات افراد ہلاک ہوگئے ۔ دھماکوں میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ حکام کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہیں ۔ طرطوس میں روسی ائیر بیس پر دھماکہ کیا گیا جبکہ باقی شہروں میں کار بم دھماکے کیے گئے ۔ ادھر چین میں ہونے والے جی 20 کے اجلاس میں امریکہ اور روس کے درمیان شام پر کوئی معاہدہ طے نہ پا سکا ۔