خبرنامہ انٹرنیشنل

شام: یکےبعد دیگرے7 دھماکے101 ہلاک

دمشق: (اے پی پی) شام کے دو شہر بم دھماکوں سے گونج اٹھے ، سات دھماکوں سے ہلاکتوں کی تعداد ایک سو ایک ہو گئی جبکہ ایک سو بیس افراد زخمی ہیں ۔ شام میں صدر بشار الاسد کا مضبوط گڑھ سمجھے جانے والے دو شہر دھماکوں سے لرز اٹھے ۔ حکام کےمطابق دونوں شہروں میں سات دھماکے ہوئے ہیں جس سے سو سے زائد افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ دھماکے سے درجنوں گاڑیاں تباہ ہو گئیں اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ۔ دھماکوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی ہے۔