خبرنامہ انٹرنیشنل

شاہی خاندان میں شادی، برطانوی معیشت میں خوشحالی کا امکان

شاہی خاندان میں شادی،

شاہی خاندان میں شادی، برطانوی معیشت میں خوشحالی کا امکان

لندن :(ملت آن لائن) برطانوی ماہرین اقتصادیات نے شہزادہ ہیری کی شادی کو ملکی معیشت کے لیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شاہی خاندان میں شادی سے رواں سال زردمبادلہ کے ذخائر میں پانچ سوملین پاؤنڈ تک اضافہ متوقع ہے۔ برطانوی معاشی تجزیہ کاروں نے رواں سال کو برطانوی معیشت کے لیے خوش آئند قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ مئی میں شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کی شادی سے ملکی معیشت میں مزید استحکام آئے گا۔برطانوی ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ زردمبادلہ کے ذخائر میں پانچ سوملین پاؤنڈتک اضافہ ہوگا۔تجزیہ کاروں کےمطابق دوسوملین پاؤنڈ کی آمدن ٹورازم، ٹریول اورہوٹلز سے متوقع ہے، ڈیڑھ سو ملین پاؤنڈ شاہی جوڑے کی شادی کی خوشی میں برطانوی عوام دعوتوں میں خرچ کریں گے۔شہزادہ ہیری اورمیگھن مرکل کا اکانومی کلاس میں سفربرطانوی معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سوملین پاؤنڈ کی کمائی اشتہارات کی مد میں ہوگی، پچاس ملین پاؤنڈ کا بزنس پرنس ہیری اور میگھن والی ٹی شرٹ، کیپ اور مگ کی مد میں ہوگا۔شہزادہ ہیری اورمیگھن مرکل کا اکانومی کلاس میں سف واضح رہے کہ 27 نومبر کو برطانوی شہزادے ہیری نے امریکی اداکارہ میگھن مارکل سے منگنی کی تھی، آئندہ سال 19 مئی کو یہ جوڑا شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔