خبرنامہ انٹرنیشنل

شعیرات ایئر فیلڈ پر میزائل حملے میں 20 فیصد شامی جیٹ طیارے تباہ کر دیے ہیں، امریکی وزیر دفاع

واشنگٹن (ملت آن لائن + آئی این پی) امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی جنگی بحری جہازوں سے چند روز قبل خانہ جنگی کے شکار ملک شام میں شعیرات ایئر فیلڈ پر کیے گئے ٹوماہاک میزائل حملے میں شامی فضائیہ کے20 فیصد فعال جنگی طیارے تباہ کر دیے گئے تھے۔نیوز ایجنسی ڈی پی اے کے مطابق امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی جنگی بحری جہازوں سے چند روز قبل خانہ جنگی کے شکار ملک شام میں شعیرات ایئر فیلڈ پر کیے گئے ٹوماہاک میزائل حملے میں شامی فضائیہ کے بیس فیصد فعال جنگی طیارے تباہ کر دیے گئے تھے۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے حکم پر یہ فضائی حملہ گزشتہ منگل کے روز کیے جانے والے کیمیائی حملے کا ردعمل تھا، جس میں شام میں خان شیخون کے مقام پر زہریلی گیس کے ایک حملے میں بہت سے بچوں اور عورتوں سمیت چالیس سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔