خبرنامہ انٹرنیشنل

شمالی امریکا، کینیڈا اور یورپ شدید سردی کی شدید لہر جاری

شمالی امریکا

شمالی امریکا، کینیڈا اور یورپ شدید سردی کی شدید لہر جاری

واشنگٹن: (ملت آن لائن) امریکا کی شمالی ریاستوں میں ریکارڈ برف باری، پنسلوانیا میں 65 انچ تک برف باری جبکہ درجہ حرارت معمول سے 10 ڈگری درجے نیچے گر گیا۔ ریاست منی سوٹا میں 1924 کے بعد سردی کا 93 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ نیویارک سمیت کئی شہروں میں برف باری سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔ دوسری جانب کینیڈا میں پانچ فٹ برف باری کے بعد درجہ حرارت انٹارکٹکا سے بھی نیچے گر گیا اور کئی بڑے شہروں میں درجہ حرارت منفی 30 ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔ ادھر برطانیہ میں آج سال کی سرد ترین رات ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت منفی 13 ڈگری تک پہنچ جائے گا۔ برطانیہ کے مختلف حصوں میں 15 انچ تک برف باری کا امکان ہے۔ شمالی امریکا، کینیڈا اور یورپ سردی کی شدید لپیٹ میں ہیں۔ امریکی ریاست منی سوٹا میں سردی کا ترنوے سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ برطانیہ میں آج سال کی سرد ترین رات ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ادھر برطانیہ میں آج سال کی سرد ترین رات ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت منفی 13 ڈگری تک پہنچ جائے گا۔ برطانیہ کے مختلف حصوں میں 15 انچ تک برف باری کا امکان ہے۔