خبرنامہ انٹرنیشنل

شمالی شام میں جھڑپیں، 60 سے زائد عام شہری ہلاک

حلب : (اے پی پی) شمالی شام میں فضائی حملوں اور شیلنگ کے نتیجے میں 60 سے زائد عام شہری ہلاک ہوئے۔ شامی تنازعے پر نگاہ رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کی جانب سے بتایا گیا ہیکہ شام کے دوسرے سب سے بڑے شہر حلب میں عیدالفطر کے موقع پر فائربندی سے قبل شدید فضائی حملے اور بھاری توپ خانے کا استعمال کیا گیا۔ حلب میں بدھ کے روز فائربندی کے اعلان کے باوجود شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ آبزرویٹری کے مطابق باغیوں کی جانب سے شیلنگ کے نتیجے میں حکومتی عمل داری والے علاقے میں 34 عام شہری بہ شمول خواتین اور بچے ہلاک ہوئے۔ آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ اس دوران دیگر دو سو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جب کہ حکومتی حملوں کے نتیجے میں باغیوں کے زیرقبضہ علاقوں میں بھی متعدد عام شہری ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔