پیانگ یانگ: (اے پی پی) شمالی کوریا اور چین کے درمیان دوستی کے رشتے کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایک میوزک کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا ۔شمالی کوریا کے دار الحکومت پیانگ یانگ میں چین اور شمالی کوریا کے مابین تھیٹر میں دوستی کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں شمالی کوریا کے وزیر صحت اور چین کے سفیر کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ کنسرٹ میں چین سے اے میوزک گروپ اور شمالی کوریا کے بینڈ نے شاندار پرفارمنس پیش کی جسے حاضرین نے خوب سراہا ۔