خبرنامہ انٹرنیشنل

شمالی کوریا ایک اورایٹمی تجربے کی تیاریاں

پیانگ یانگ:(اے پی پی) شمالی کوریا میںآج جمعے کو مجوزہ اْس پارٹی کانگریس کی تیاریاں زور پکڑ گئی ہیں، جسے گزشتہ تقریباً چالیس برسوں میں اس ملک کا سب سے اہم اجتماع قرار دیا جا رہا ہے۔ شمالی کوریا کے تینتیس سالہ حکمران کِم یونگ اْن تب ابھی پیدا بھی نہیں ہوئے تھے، جب 1980ء میں اب تک کی آخری پارٹی کانگریس میں کِم کے والد کِم یونگ اِل کو ملک کی حکمرانی سونپی گئی تھی۔ کِم یونگ اْن کل پارٹی کانگریس کے افتتاح کے موقع پر ایک اہم پالیسی خطاب کریں گے۔ اسی دوران یہ خدشات بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ یہ ملک ممکنہ طور پر جلد ہی ایک اور ایٹمی تجربہ بھی کرنے والا ہے۔