خبرنامہ انٹرنیشنل

شمالی کوریا بیلسٹک میزائل کا مزید تجربہ کر سکتا ہے، امریکا

شمالی کوریا بیلسٹک میزائل

شمالی کوریا بیلسٹک میزائل کا مزید تجربہ کر سکتا ہے، امریکا

واشنگٹن(ملت آن لائن) اقوام متحدہ میں امریکی سفیر، نکی ہیلی نے کہا ہے کہ شمالی کوریا رواں ہفتے بیلسٹک میزائل کا مزید تجربہ کر سکتا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق نکی ہیلی نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ توقع کرتی ہیں کی ایسا نہ ہو۔ تاہم اگر ایسا ہوا تو پھر ہمیں شمالی کوریا کے خلاف مزید اقدام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ متمدن دنیا کو متحد رہنا اور شمالی کوریا کی جانب سے جوہری ذخیرے میں اضافے کے اقدامات کے خلاف چوکنا رہنا ہوگا۔

…………………….

اس خبر کو بھی پڑھیے….امریکا کی 40 ریاستیں سردی کی لپیٹ میں، 9 افراد ہلاک

واشنگٹن(ملت آن لائن) امریکا سخت سردی کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد9 ہو گئی۔امریکی نشریاتی دارے کے مطابق موسمیات کے قومی ادارے نے 40 امریکی ریاستوں میں یخ بستہ ہوائیں چلنے اور سردی میں مزید اضافے کا انتباہ جاری کیا ہے۔ایک ٹویٹ میں ادارے نے کہا ہے کہ آرکٹک سے چلنے والی ہواؤں کے نتیجے میں درجہ حرارت نکتہ انجماد سے بہت نیچے گر جائے گا جس کے باعث آئندہ ہفتے کے دوران ملک کے وسطی اور مشرقی علاقے میں خطرناک قسم کی سرد ہوائیں چلیں گی۔ ٹیکساس، لوئیزیانہ، مسی سیپی اور الاباما شامل میں برف کی سخت تہ جمنے کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔ الاباما کے شہر کلمن کے قریب علاقے میں درجہ حرارت منفی 13 ڈگری سینٹی گریڈ، جب کہ الاباما کے دوسرے شہر، موبیل میں منفی سات تک گر چکا ہے۔درجہحرارت منفی نکتے پر گرنے کے بعد، ملک کے ہسپتالوں میں سردی اور اسی طرح کی دیگر بیماریوں میں مبتلہ افراد ایمرجنسی میں طبی امداد کے لیے پہنچ رہے ہیں۔