خبرنامہ انٹرنیشنل

شمالی کوریا درست کرنے کا واحد راستہ زمینی جنگ، پینٹاگان

شمالی کوریا درست کرنے کا واحد راستہ زمینی جنگ، پینٹاگان

واشنگٹن: (ملت آن لائن) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے کہا ہے کہ امریکا کے لیے شمالی کوریا کے جوہری ذخیرے کی گہرائی کا پتا چلانے اور اْسے تباہ کرنے کا ایک ہی راستہ ہے، اور وہ یہ کہ زمینی لڑائی میں ملک کو فتح کیا جائے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق پینٹاگان نے یہ بات قانون سازوں کو تحریر کردہ ایک مراسلے میں کہی ہے، جو شمالی کوریا کے ساتھ کسی تنازع کی صورت میں فوجی اقدام اور جانی نقصان کے بارے میں جاننے کے خواہشمند تھے۔ جوائنٹ چیف آف سٹاف ریئر ایڈمرل مائیکل جے ڈمونٹ نے مراسلے میں قانون سازوں کو بتایا ہے کہ اس سلسلے میں مخفی بریفنگ زیادہ بہتر معاملہ ہوگا جس دوران امریکا اور اْس کے اتحادیوں کی صلاحیت کے بارے میں بات کی جاسکے، کہ کس طرح شمالی کوریا کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی صورت میں جواب دیا جائے گا اور اس طرح شمالی کوریا کے زیر زمین تنصیبات کے اندر چھپے ہوئے نیوکلیئر اسلحے کا پتا لگا کر اسے تباہ کیا جائے۔واضح رہے کہ امریکی ایوانِ نمائندگان کے کیلیفورنیا کیرکن ٹیڈ لیو اور اریزونا کے روبین گلیگو نے یہ معلومات جاننے کی درخواست کی تھی۔