خبرنامہ انٹرنیشنل

شمالی کوریا میزائل ٹیسٹ ناکام ہونے کے بعد نیوکلیائی ٹیسٹ کر سکتا ہے

پیانگ یانگ۔ :(اے پی پی) شمالی کوریا کی جانب سے ملک کے مشرقی ساحل کے قریب کئے گئے درمیانے فاصلے کے بیلسٹک میزائل کا تجربہ ناکام رہنے کے بعد اس کا اسی ہفتے اپنے پانچویں نیوکلیائی ٹیسٹ کرنے کا امکان ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ اگر کم جونگ ان کا حکم ہو تو شمالی کوریا ایک اور نیوکلیائی تجربہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔واضح رہے کہ شمالی کوریا نے 1800 میل کی دوری تک مار کرنے والے میزائل موسودن کا کل تجربہ کیا تھا جو ناکام ہو گیا ہے۔