پیانگ یانگ:(اے پی پی) شمالی کوریا میں گرفتار کوریائی نژاد امریکی شہری نے اعتراف کیا ہے کہ وہ فوجی راز چوری کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق پیونگ یانگ میں میڈیا کے سامنے کِم ڈونگ چْل نے یہ اعتراف کرتے ہوئے معافی کی درخواست کی ہے۔کِم ڈونگ چْل نے قبل ازیں کہا تھا کہ اس نے امریکی شہریت اختیار کر لی تھی اور اسے گزشتہ برس اکتوبر میں گرفتار کیا گیا تھا۔