خبرنامہ انٹرنیشنل

شمالی کوریا نے تین بیلسٹک میزائل داغ دیئے

سیؤل۔:(اے پی پی) جنوبی کوریا کی فوج نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے تین بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔ شمالی کوریا نے ایک ہفتہ قبل امریکا کی طرف سے میزائل شکن نظام کی جنوبی کوریا میں ممکنہ تنصیب کے منصوبے کے خلاف اقدام کی دھمکی دی تھیں۔جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ منگل کی علی الصبح مغربی شہر ہوانگ ہو سے یہ مزائل داغے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا شمالی کوریا کے اقدام پر نظر رکھے ہوئے ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکا اور جنوبی کوریا کی طرف سے اس اعلان کے بعد وہ جزیرہ نما کوریا میں ٹرمینل ہائی آلٹیٹوڈ ایریا ڈیفنس تھاڈ نصب کرے گا جس کا مقصد شمالی کوریا کے جاری جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگراموں کے خطرے سے نمٹنا ہے۔شمالی کوریا نے اس اعلان کے جواب میں عملی اقدام کرنے کی دھمکی دی تھی۔