خبرنامہ انٹرنیشنل

شمالی کوریا پانچواں ایٹمی دھماکہ کرنے کی تیا ریاں کر رہا ہے:امریکہ

سیؤل :(اے پی پی) امریکی تھنک ٹینک نے کہا ہے کہ شمالی کوریا پانچواں ایٹمی دھماکہ کرنے کی تیا ریاں کر رہا ہے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق حال ہی میں مصنوعی سیارہ سے حاصل کردہ تصاویر کے تجزیہ سے پتہ چلاہے کہ ملک کے شمال مشرقی علاقہ پیونگری میں زیر زمین بنی ایٹمی دھماکہ کی تجربہ گاہ سے 6 کلومیٹرز دور گاڑیوں کی نقل وحرکت دیکھی گئی ہے اوربظاہر کمانڈ سنٹر نظر آنے والی عمارت کے باہر گاڑیاں کھڑی دکھائی دیتی ہیں۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے یو ایس کوریا انسٹیٹیوٹ کے تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ ایسی گاڑ یاں عام طور پر ایٹمی دھماکہ کے موقع پر ہی دکھائی دیتی ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ شمالی کوریا اب تک 4ایٹمی دھماکے کر چکا ہے ۔