خبرنامہ انٹرنیشنل

شمالی کوریا پرحملہ کرنےکا امریکی منصوبہ

پیانگ یانگ: (اے پی پی) شمالی کوریا نے کہا ہے کہ امریکا اس کی ایٹمی تنصیبات پر ہوائی حملے کا منصوبہ تیار کر رہا ہے شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا پیانگ یانگ کی ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لئے ہوائی حملوں کا منصوبہ تیار کر رہا ہے ۔ شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اس قسم کے اقدامات کو دشمنانہ تصور کیا جائے گا اور پیونگ یانگ نے ایسے ہر قسم کے اقدام کا مناسب جواب دینے کے لئے خود کو تیار کر لیا ہے۔شمالی کوریا کے مذکورہ عہدیدار نے کہا کہ ان کے ملک کے پاس ایسے ثبوت و شواہد موجود ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ واشنگٹن شمالی کوریا کے بعض علاقوں پر بمباری کر کے اس کی ایٹمی توانائیوں کو کمزور کرنا چاہتا ہے۔گذشتہ مہینوں کے دوران پیونگ یانگ نے جنوبی کوریا اور امریکا کی مشترکہ فوجی مشقوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ مشقیں شمالی کوریا پرحملے کا پیش خیمہ ہوسکتی ہیں ۔