خبرنامہ انٹرنیشنل

شمالی کوریا پر مزید سخت پابندیاں، امریکہ نے قرار داد اقوام متحدہ میں پیش کر دی

واشنگٹن(آئی این پی )امریکہ نے شمالی کوریا پر مزید جامع اور سخت پابندیوں کے نفاذ کی قرارداد کا مسودہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کر دیا ۔اس قرارداد کو چین کی حمایت بھی حاصل ہے جسے شمالی کوریا کا اہم حلیف سمجھا جاتا ہے۔نئی پابندیوں کے نفاذ کی قرارداد شمالی کوریا کی جانب سے حال ہی میں ہائیڈروجن بم اور طویل فاصلے تک جانے والے راکٹ کے تجربات کے بعد پیش کی گئی ہے۔ اس قرارداد پر جلد ووٹنگ متوقع ہے اور اس کی منظوری کی صورت میں دو دہائیوں میں شمالی کوریا پر سخت ترین پابندیاں لگ جائیں گی۔