خبرنامہ انٹرنیشنل

شمالی کوریا چاہے تو مذاکرات ہو سکتے ہیں: امریکہ

شمالی کوریا چاہے

شمالی کوریا چاہے تو مذاکرات ہو سکتے ہیں: امریکہ

قاہرہ: (ملت آن لائن) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ اُس کے جوہری اور بیلسٹک میزائلوں کے حوالے سے مذاکرات ہو سکتے ہیں بشرطیکہ شمالی کوریا با معنی مذاکرات پر راضی ہو۔ دورہ مصر کے دوران قاہرہ میں مصری ہم منصب سامع شوکری کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ٹلرسن نے کہا پیانگ یانگ کو خود طے کرنا ہو گا کہ وہ ہمارے ساتھ بامعنی مذاکرات شروع کرنے کیلئے کب تیار ہو گا۔ شمالی کوریا اس بات سے بخوبی آگاہ ہے کہ اسے مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر کیا بات کرنی ہے۔ اُنہوں نے دورہ مصر کے دوران لیبیا اور شام کے بارے میں بات چیت کرنے کے علاوہ اسرائیل فلسطین امن پروگرام کے بارے میں بھی گفتگو کی۔ اُنہوں نے کہا کہ امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصر کی مدد کرتا رہے گا۔ ٹلرسن اپنے دورہ مشرق وسطیٰ کے دوران اُردن، ترکی، لبنان اور کویت بھی جائیں گے۔مصری ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا کہ بامقصد مذاکرات کیلئے وقت خود پیانگ یانگ کو طے کرنا ہے۔